لائف سٹائلکھیل

وادی کیلاش کی سائرہ جبین نے آسٹریلیا کے پراماٹا کرکٹ کلب کے لیے کوالیفائی کر لیا

 

گل حماد فاروقی

ضلع چترال وادی کیلاش رمبور سے تعلق رکھنے والی سائرہ جبین نے اسٹریلیا کے پراماٹا کرکٹ کلب کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سائرہ جبین کیلاش قبیلے کی تاریخ میں (بلکہ پورے چترال کی) واحد کرکٹر ہے، جو آسٹریلیا کے لیے منتخب ہوئی۔ وہ چھ ماہ بعد واپس پاکستان آئیں گی۔

سائرہ جبین نے پاکستان ڈومیسٹک ویمن ٹورنامنٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کیلاش کمیونٹی اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔

کیلاش کی تاریخ میں سائرہ جبین پہلی لڑکی  ہے جس نے کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ بچپن سے ہی ان کا خواب تھا کہ وہ کرکٹ کھیلے۔ ایک دن کرکٹ کے شوق میں سائرہ جبین نے لاہور میں جاکر کرکٹ کلب میں داخلہ لیا اور اسی کرکٹ کلب میں کافی محنت کرتے ہوئے ٹیلنٹ سے لوہا منوایا۔ سائرہ جبین کرکٹ میں آل راؤنڈر بھی ہے۔ سائرہ جبین یونیورسٹی آف پنجاب میں بی ایس جرنلزم کی طالبہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف پنجاب کی خواتین کرکٹ ٹیم میں ایک اہم کھلاڑی بھی ہے۔۔

سائرہ جبین پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہے جس  کو آسٹریلیا کے کلب نے مدعو کیا ہے جو کہ نہ صرف پورے کیلاش چترال بلکہ خیبر پختونخوا کیلئے بھی  بڑے اعزاز کی بات ہے۔  ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے سائرہ جبین کے والد نے بتایا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعلقہ ذمہ داران، یونیورسٹی آف پنجاب کے ذمہ داران اور پراماٹا کرکٹ کلب آسٹریلیا کے ذمہ داران کا بہت مشکور ہے کہ  انہوں نے انکی بیٹی کو ٹیلنٹ کی بنیاد پر منتخب کیا اور آج وہ آسٹریلیا میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ وادی کیلاش کا رمبور وہ خطہ ہے جہاں سے بہت سے قابل لڑکے لڑکیاں نکل کر ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔ وزیر زادہ کیلاش کا تعلق بھی اسی وادی سے جو خیبر پحتونخوا کے اقلیتی امور پر وزیر اعلی کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔ اسی طرح اسی وادی سے پہلی کیلاش کمرشل پایلٹ لکشن بی بی کا تعلق بھی وادی رمبور سے ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button