کھیل

شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی 20 میں تین سال کا معاہدہ ہوگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا انٹرنیشنل لیگ آئی ایل ٹی 20 میں شرکت کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے اور وہ آئندہ سیزن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے، فاسٹ باؤلر کا اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ 3 سال کے لیے ہوا ہے۔

اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن کر پُرجوش ہوں، یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔

https://twitter.com/ILT20Official/status/1691012263694536704

قومی کرکٹر نے کہا کہ اُمید ہے شائقین کی جانب سے میری ٹیم کو بھی بھرپور سپورٹ ملے گی۔

خیال رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز آئی ایل ٹی 20 کے گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا سیزن متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال جنوری میں ہو گا۔

یاد رہے کہ رمیز راجا کے دور میں پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ کے پہلے سیزن میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button