لائف سٹائلکھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان سیمی فائنل میں کس طرح جگہ بنا سکتا ہے؟

 

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا اہم میچ کل روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ بھارت کے شہر چنائی میں جاری ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے لیے یہ میچ بہت اہم ہے۔ جیتنے یا میچ برابر ہونے کی صورت میں پاکستان با آسانی سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔

قومی ٹیم ایوںٹ میں اب تک 4 میچز میں ایک فتح، 2 ڈرا اور ایک شکست کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔
ایونٹ میں کل چھ ٹیمیں ہیں جن میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا ، جاپان، چین اور جنوبی کوریا شامل ہے۔ تمام ٹیموں نے اب تک چار چار میچز کھیلے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت دس پوئنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ ملایشیا نو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ساوتھ کوریا او پاکستان کے پانچ پانچ پوائنٹس ہیں تاہم اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ملائیشیا تیسرے اور پاکستانی ہاکی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

اب کل پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد سیمی فائنلز راونڈز واضح ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ اب تک روایتی حریف پاکستان اور بھارت تین تین بار ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button