لائف سٹائل

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواجہ سراوں کو نقد رقم کی ادائیگی شروع

 

آفتاب مہمند 

خیبر پختونخوا کے خواجہ سراؤں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا جہانزیب عرف الماس کو نقد رقم حوالے کردی۔ خواجہ سرا کمیونٹی کیجانب سے مزکورہ پروگرام میں انکو شامل کرنا ایک طرف سراہا تو جا رہا ہے لیکن ساتھ ساتھ کمیونٹی کے رہنماوں کے تحفظات بھی ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے پر خیبر پختونخوا ٹرانسجنڈرز کمیونٹی کی صوبائی صدر آرزو خان نے ٹی این این کو بتایا کہ جہانزیب عرف الماس کو اگر اسی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے تو یہ ایک خوش آئند بات ہے تاہم خیبر پختونخوا سے وہ یعنی آرزو پہلی خواجہ سرا ہے جنہوں نے تقریبا تین ماہ قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے خواجہ سرا کارڈ (ایکس کارڈ) پر رجسٹریشن کی تھی اسی طرح صرف پشاور سے اب تک 13 خواجہ سرا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں تاہم آج تک انکو مزکورہ رقم نہیں ملی۔ آرزو نے مزید بتایا کہ صرف پشاور میں خواجہ سراؤں کی تعداد 15 ہزار تک ہے، پورے صوبے میں انکی تعددا تو اس سے کہیں زیادہ ہے۔

کچھ سالوں سے خواجہ سراؤں کیلئے اب باقاعدہ طور پر کارڈ بنوانا پڑتا ہے چونکہ بعض ایسے مشکلات و وجوہات ضرور ہیں کہ اکثریتی خواجہ سرا کارڈ نہیں بنا سکتے۔ یہی وجہ ہے کم تعداد میں خواجہ سراؤں کے کارڈز بنے ہیں لیکن پھر بھی کچھ بنے تو ہیں۔ خواجہ سراء جب بھی ان سے پوچھتے ہیں کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کب ملے گی؟ تو وہ لاجواب ہوتی ہے۔ انکو جب رقم مل جائے گی تو تب مزید خواجہ سرا بھی رجسٹریشن کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں انکی 17 مئی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خیبر پختونخوا زون کی ڈائیریکٹر جنرل کیساتھ ایک ملاقات بھی ہوئی تھی لیکن اس کے بعد آج تک رقم کی ادائیگی کا انکو اور دیگر رجسٹرڈ ہونے والے خواجہ سراؤں کو تاحال انتظار ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ مستحق خواتین کے بعد اب خواجہ سراؤں کو بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔خواجہ سرا اب باقاعدہ اسی پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں لہذا یہ عمل اب شروع ہو کر مستقبل میں بھی جاری رہیگا۔ حکومت کے پاس خیبر پختونخوا میں جتنے بھی خواجہ سرا رجسٹرڈ ہیں سب کو ہر تین ماہ بعد مزکورہ رقم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ مزکورہ پروگرام میں انکو شامل کرنا یقینا ایک بڑی مالی سپورٹ ہے۔

یاد رہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں بیواؤں، مستحق خواتین کو ہر تین ماہ بعد وفاقی حکومت مالی امداد کے طور پر 9 ہزار روپے کی ادائیگی کر رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button