کھیل

مردان میں امن ‘مخہ’ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، لاچی زمان ٹیم نے فائنل اپنے نام کرلیا

عبدالستار

ضلع مردان کے تحصیل کاٹلنگ میں یوسفزئی قبیلے کا قدیم روایتی اور ثقافتی کھیل ‘مخہ’ کا صوبائی امن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا جس میں شموزئی گاؤں کے لاچی زمان ٹیم نے فائنل اپنے نام کرلیا۔

صوبائی امن مخہ ٹورنامنٹ ہر سال تحصیل کاٹلنگ میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے علاوہ پنجاب سے بھی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

اس سال مخہ ٹورنامنٹ میں کل اکیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں مردان کے علاوہ ضلع بونیر ،صوابی، ہری پور اور پنجاب کے ضلع اٹک کے مختلف ٹیموں کے مابین میچیز کھیلے گئے۔ رواں سال فائنل میچ لاچی زمان شموزئی مردان اور صدیق عالم شموزئی مردان کے درمیان کھیلا گیا جو لاچی زمان شموزئی کے ٹیم نے 5 پوائنٹس کیساتھ صدیق عالم شموزئی کی ٹیم کو شکست دیکر سالانہ صوبائی مخہ (تیراندازی) ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن ضلع صوابی کے پاک کایا کی ٹیم نے حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں تیر کمان سے سب سے زیادہ نشانے لگانے والا کھلاڑی طاہر اللہ شموزئی کو مین آف دی ٹورنامنٹ اور لاچی زمان شموزئی کے ولی گل کو فائنل میچ میں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و ثقافت و امور نوجوانان مطیع اللہ خان مروت مہمان خصوصی تھے۔

معاون خصوصی برائے کھیل مطیع اللہ مروت نے کہا ہے کہ پختونوں کے ثقافتی اور تاریخی کھیل مخہ (تیراندازی) کے فروغ اور زندہ رکھنے کیلئے صوبائی حکومت عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ مخہ (تیر اندازی) کو آنے والے صوبائی بجٹ میں صوبائی سپورٹس کلنڈر میں شامل کیا جائے گا تاکہ اس کھیل کے صوبائی ٹورنامنٹس صوبائی حکومت کی سرپرستی اور مالی تعاون سے منعقد ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کھود اور مثبت سرکرمیوں میں حصہ لینا جسمانی نشونما کے ساتھ ساتھ ذہنی نشونما کو بھی اثر انداز کرتی ہے، ہمیں چاہیے کہ ملک کی ترقی کی خاطر کھیل کے میدانوں کو آباد کریں تاکہ ہمارے نوجوان بے راہ روی اور بری صحبت اور نشہ کی لعنت سے بچ سکیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے دو لاکھ روپے، جبکہ ہمدرد ویلفیئر آرگنائزیشن کے لیے 10 ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔ مخہ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر امجد حسین یوسفزئی نے کمیٹی کی جانب سے فائنل جیتنے والے لاچی زمان ٹیم کو 20 ہزار روپے، سیکنڈ ٹیم صدیق عالم شموزئی کے لیے 15 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن ہولڈر صوابی کے پاک کایا ٹیم کو 10 ہزار روپے کا اعلان کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button