کھیل

پشاور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، پشاور سٹی سٹار ٹرافی لے گئی

پشاور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا جس کے فائنل میچ میں پشاور سٹی سٹار نے کوہاٹ سٹی سٹار کو شکست دے دی۔

اسلامیہ کالج پشاور میں ہونے والے فائنل میچ میں کوہاٹ سٹی سٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر اوورز میں پشاور سٹی سٹار کو 68 رنز کا ہدف دیا تھا جوکہ پشاور سٹی نے باآسانی مکمل کرلیا۔

مہاراجہ رنجیت سنگھ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں پشاور سٹی کے میئر حاجی زبیر علی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اس موقع پر انہوں نے اقلیتی برادری کی جانب سے مہاراجہ رنجیت سنگھ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انقعاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادی کو کھیل کے بہتر سہولیات دی جائے گئی جبکہ میئر پشاور نے فائنل جیتنے والی ٹیم سٹی سٹار پشاور کو مبارکباد دیتے ہوئے نقد پچاس ہزار روپے کا انعام دیا ہے۔

دوسری جانب سنگھ سبھا یوتھ مینارٹی کے چیئرمین اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ارگنائزر سردار پرویند سنگھ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا انقعاد مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ نوجوانوں کو کھیل کھود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

انہوں نے فائنل میچ میں شرکت کرنے پر پشاور سٹی کے میئر حاجی زبیر علی سمیت اسلامیہ کالج اسٹاف اور پولیس اہلکار کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی بدولت مذکورہ ٹورنامنٹ بہتر طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button