آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سپر 12 کے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے ہرا دیا۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بیلبرائن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز سکور کیے، ایرون فنچ 63، اوپنر تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ مچل مارش 28، گلین میکسویل 13 اور مارکس اسٹونس 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آئر لینڈ کی جانب سے بیری میک کارتھی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین کی رہا دکھائی جب کہ جوش لٹل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلیںڈ کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل، ایڈم زیمپا اور پیٹ کمنز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ٹاس جیت کر آئرش کپتان کا کہنا تھا ورلڈ چیمپئن ٹیم کے ساتھ کھیلنا اچھا لگ رہا ہے، کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو کم سے کم رنز تک محدود کریں۔
آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے، ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، اور ایشٹن اگر کی جگہ ایڈم زمپا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔