جرائم

جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ کے سامنے ایک شخص قتل، ایک زخمی

جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ کے سامنے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

چارسدہ پولیس کے مطابق سوات سے پیشی کیلئے آنے والے افراد کو جوڈیشل کمپلیکس کے نزدیک نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک قتل جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا، زخمی اور نعش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا  گیا ہے۔

خیال رہے کہ جوڈیشل کملیکس چارسدہ میں یہ رواں برس پیش آنے والا تیسرا واقعہ ہے، جوڈیشل کمپلیکس کی انتہائی سخت سیکورٹی کے باوجود اس سال فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ امسال 23 جنوری کو جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ میں ہی ایک سائل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ 24 جون کو اسی جگہ باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل ہوئے تھے۔

کچہری میں اتنی بڑی سیکورٹی کے باوجود ان واقعات پر وکلاء برادری نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پشاور ہائی کورٹ بار نے احتجاجاً عدالتوں میں پیشی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حکام کی طرف سے ماحول کو پرامن بنانے اور سیکورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہائی کرائی گئی تھی مگر اب ایک بار پھر اس طرح کا واقعہ پیش آنا سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button