لائف سٹائلکھیل

زمبابوے نے پاکستان کو ایک رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔

131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 129 رنز بنا سکی۔

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں تاہم ان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز سکور کر سکی۔

زمبابوے کی پہلی وکٹ 19 رنز کے مجموعی سکور پر گری، حارث رؤف نے کپتان ایروائن کو پویلین کی راہ دکھائی، بعد ازاں 43 کے مجموعی سکور پر دوسرا کھلاڑی میڈ ویئر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پھر دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 64 تک پہنچایا تو شومبا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پھر 95 کے مجموعی سکور پر شان ولیمز 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے بعد ازاں 95 رنز پر ہی چکا بوا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے اور پھر 95 کے ہی مجموعی اسکور پر سکندر رضا، لیوک چونگوے بھی آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے، سین ولیم 31 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔  پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے چار، شاداب خان نے تین اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان نے اوپننگ کی۔ بابراعظم نو گیندیں کھیلنے کے بعد محض چار رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے پھر 23 کے مجموعی سکور پر وکٹ کیپر محمد رضوان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بعد ازاں 36 رنز پر افتخار احمد کی اننگز اختتام پذیر ہوئی۔
پھر شان مسعود اور شاداب خان نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 88 تک پہنچایا تو شاداب 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پھر حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور شان مسعود 94 کے مجموعی سکور پر 44 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کو چھٹے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

آخری اوور کی چوتھی بال پر جب پاکستان کو دو گیندوں پر تین رنز دکار تھے تو محمد نواز نے باؤنڈری لگانے کے چکر میں اونچا شاٹ کھیلا اور 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آخری گیند پر پاکستان کو تین رنز درکار تھے تو شاہین آفریدی دوسرے رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے، یوں پاکستان کو سسنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آج کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ پاکستان کو بھارت نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ زمبابوے کا جنوبی افریقا سے سپر 12 مرحلے میں ہونے والا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button