جرائم

چارسدہ: غیرت کے نام پر ماں بیٹی قتل، ملزمان گرفتار

چارسدہ مندنی میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کیس کے ملزمان گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ مندنی فضل داود خان کے مطابق مسمی لعل شاہ ولد امیر خان ساکن سابندی نے کیجولٹی جمال آباد ہری چند میں قتل کی رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ آج مجھے میری بھتیجی اور اس کی بیٹی کو کسی نے اسلحہ آتشین سے قتل کرنے کی اطلاع دی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آ کر دیکھا تو بھتیجی فاطمہ زوجہ سید کریم اور اس کی بیٹی ثناء دختر سید کریم کو کسی نے اسلحہ آتشین سے قتل کیا تھا، دونوں مقتول خواتین سات آٹھ دن پہلے گھر سے بغیر اجازت گئے ہوئے تھے جس پر شوہر سید کریم، دیور عیسی خان پسران مسلم خان اور ماموں مرزا خان ولد عبدالحکیم نے ماں اور بیٹی دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جس پر تھانہ مندنی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔

واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان کو احکامات جاری کئے جس پر ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مندنی فضل داود خان نے ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں شروع کیں، اس دوران پولیس نے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان عیسیٰ خان اور مرزا تک انتہائی قلیل دورانیہ میں رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل (پستول) برآمد کیا گیا، دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان نے ماں اور بیٹی کو مبینہ طور پر بدچلنی کے الزام میں قتل کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button