کھیل

یاسر شاہ پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام، پی سی بی کا موقف سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی کرکٹر یاسر شاہ پر 14 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور  زیادتی میں معاونت کا الزام پر مؤقف سامنے آگیا۔ قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ ہمارے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ایک کھلاڑی پر چند الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بورڈ کا کہنا تھاکہ پی سی بی فی الحال اس حوالے سے معلومات اکٹھی کررہا ہے اور جب تک اس سلسلے میں مکمل حقائق سامنے نہیں آجاتے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں متاثرہ لڑکی کی ایک رشتہ دار خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی گئی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایف آئی آر کے کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ یاسرشاہ کے دوست فرحان نےگن پوائنٹ پرزیادتی، ویڈیو بھی بنائی اورہراساں کیا۔

خاتون کا مزید کہنا ہے کہ فرحان اوریاسر شاہ نےدھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گااورجان سے بھی ماردوں گا، یاسرشاہ نےکہاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ واٹس ایپ پر جب اس نے یاسرشاہ کو سارے معاملے کا بتایا تواس نےمذاق اڑیا اورکہامجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں جبکہ یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے، اعلیٰ افسران سے دوستی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button