لائف سٹائل

کرم: صحافی ساجد کاظمی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

ضلع کرم میں پاڑاچنار اور صدہ پریس کلب کے صحافیوں نے ساجد کاظمی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ساجد کاظمی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
پریس کلب پاڑا چنار کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدہ پریس کلب کے صدر اقبال حسین اقبال ، پاڑا چنار پریس کلب کے صدر علی افضل افضال ، رشید خان ، ہدایت پاسدار ، اسرار بنگش ، عظمت علیزئی اور دیگر صحافیوں نے کہا کہ پاڑاچنار پریس کلب کے آفس سیکرٹری اور نجی ٹی وی کے نمائندے کو مقامی انتظامیہ نے دو کمروں کا ایک فلیٹ الاٹ کیا تھا جس میں وہ اپنے کمسن بچوں کے ہمراہ مقیم تھے مگر اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے دس روز سے صحافی ساجد کاظمی کو گرفتار کرکے جیل میں رکھا ہے جو کہ صحافیوں کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے۔

صحافیوں نے ساجد کاظمی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ساجد کاظمی کو فوری رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائے جائے گی صحافیوں نے کہا کہ باقاعدہ الاٹمنٹ کے باوجود صحافی سے فلیٹ خالی کروانے کی کوشش قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button