کھیل

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جانا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 1 بجے شروع ہوگا جبکہ اس سیریز کو پاکستان پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔

دوسری جانب تیسرے ٹی ٹوئنٹئ میچ میں آل راونڈر شعیب ملک ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، شعیب ملک اپنے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے فوری طور پر ڈھاکا سے دبئی روانہ ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ آج شام ساڑھے 6 بجے ڈھاکا سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا تاہم سپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں فیملیز کے ہمراہ قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button