کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے سکاٹس، کیویز نے نیمیبیا کو ہرا دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے سکاٹ لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دیدی۔

دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18ویں اوور 85 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 7ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہل نے 18 گیندوں پر نصف سنچری جبکہ روہت شرما نے 16 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ تو سکاٹ لینڈ کے جارج منسے 24 رنز، کپتان کائل کوٹزر 1، وکٹ کیپر بلے باز میتھیو کراس 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

رچی بیرنگٹن کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوئے، مائیکل لیسک 21 رنز، مارک واٹ 14 جبکہ صفیان شریف کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے روینڈرا جڈیجا اور محمد شامی نے 3، 3، جسپرٹ بمرا نے 2 اور روی چندر ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دی تھی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے جواب میں کیویز نے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشان نے 35 اور گلین فلپس نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کین ولیمسن نے 28 رنز، مارٹن گپٹل نے 18 جبکہ مچل نے 19 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور اوپننگ شراکت 47 رنز کی قائم ہوئی تاہم ون ڈآؤن آنے والے کھلاڑیوں میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکا جس کے باعث نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 111 رنز ہی بنا سکی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button