کھیل

ورلڈٹی ٹوئنٹی : افغانستان کو شکست، بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے سے بچ گیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

بھارت کے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، کریم جنت 42 اور کپتان محمد نبی 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ابو ظبی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے افغانستان کی پہلے بیٹنگ کی دعوت پر مقررہ 20 اوورز میں  2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے، یہ رواں ورلڈکپ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

بھارت نے  2 جبکہ افغانستان کی ٹیم نے آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی۔

بھارت کے اسپنر روی ایشون کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں 4 سال اور 4 مہینوں بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو ایونٹ میں پہلی کامیابی ملی ہے ، اس سے قبل اسے پہلے 2 میچز میں (پاکستان اور نیوزی لینڈ) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button