کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دیدی۔

شارجہ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں افغان بلے بازوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے جس کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 60 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

اس سے قبل افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے ٹیم کو 54 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ زازائی 44 اور شہزاد 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رحمان اللہ گرباز اور نجیب اللہ زردان نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، گرباز 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم نجیب اللہ نے شاندار نصف سنچری سکور کی اور وہ آخری گیند پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے 2 اور مارک واٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ہدف کا تعاقب مایوس کن رہا، جارج منسے 25، کائلے کوٹزر 10 اور کرس گیویز نے 12 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 5 اور راشد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button