کھیل

آئرلینڈ کو شکست، نمیبیا نے سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کر لی

نمیبیا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔

آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔  پال اسڑلنگ 38 اور کیون اوبرائن 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

نمیبیا نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کپتان اراسمس نے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگز کھیلی اور ڈیوڈ ویزے نے 28 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ نمیبیا نے گروپ 2 میں جگہ بنائی ہے جہاں پاکستان موجود ہے۔ گروپ 2 میں پاکستان، بھارت، اسکاٹ لینڈ، افغانستان، نیوزی لینڈ اور نمیبیا موجود ہیں جب کہ گروپ 1 میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور سری لنکا شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button