جنوبی وزیرستان: ایریگیشن پلانٹ اور کرکٹ سٹڈیم منصوبوں کا افتتاح
جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملن کی پسماندگی دور کرنے اور نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے درزندہ کے مقام پر کرکٹ سٹڈیم ، ایریگیشن پلانٹ اور الشواز 10 ملین ٹری کمپین کا افتتاح کیا گیا۔
آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمربشیر نے مذکورہ منصوبوں کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ سکاؤٹس فورس کے علاوہ کثیر تعداد میں سلیمان خیل قبائل سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران میجر جنرل عمربشیر نے کہا کہ سلیمان خیل قبائل بہادر اور انتہائی مہمانواز قوم ہے جن کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلیمان خیل قوم کے لئے پاک ارمی کی جانب سے1کروڑ 27لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی کرکٹ سٹڈیم ایک تحفہ ہے ۔عمربشیر نے یہ بھی کہا کہ22.73 ملین روپے کی لاگت سے ایریگیشن پلانٹ لگانے سے زرملن کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی انکے گھر کی دہلیز پر ملے گا جبکہ انہوں نے اس موقع پر گرین اینڈ کلین پاکستان کی مد میں الشیواظ 10 بلین ٹری کمپین کا پودہ لگاکر منصوبے کا افتتاح کیا۔