کھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ: بنگلادیش نے عمان کو 26رنز سے ہرادیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے عمان کو 26رنز سے ہرادیا۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں منگل کے روز دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوور میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے اوپنر محمد نائم نے شاندار 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شکیب الحسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عمان کی ٹیم 154 رنز کے ہدف کی تعاقب میں 9 وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20 اوور میں 127 رنز بناسکے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کو پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دی تھی۔ گزشتہ روز ایونٹ کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17رنز سے ہرادیا۔ اسکاٹ لینڈ نے ٹَاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پاپوانیوگنی کی پوری ٹیم 166 رنز کے تعاقب میں  آخری اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button