کھیل

پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا

ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان کے حیدر علی نے پیرالمپکس ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا، حیدر علی نے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

حيدر علی پيرالمپکس ميں گولڈ ميڈل جيتنے والے پہلے پاکستانی ہيں۔ اس سے قبل حیدر علی ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2019 میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

اسکے علاوہ حیدر علی 2008 میں چاندی اور 2016 میں کانسی کا تمغہ لانگ جمپ مقابلے میں جیت چکے ہیں۔

حیدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button