کھیل

کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم واقعی رواں سال پاکستان کا دورہ کر رہی ہے؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 18برس بعد پاکستان کے دورے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے دورے کے لیے پر امید ہیں۔

ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کریں، پی سی بی کے ساتھ مل کر دورے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ایجنسیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، اب تک سب اچھا ہے اور ہمیں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی کروائی جا رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ ہم پراعتماد ہیں کہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ستمبر اکتوبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے وائٹ بال (ونڈے، ٹی ٹونٹ) کرکٹ سیریز کھیلنا ہے۔

خیال رہے کہ اگر تمام انتظامات طے پائے گئے تو یہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ ہوگا جسے بہت اہمیت کی حامل قرار دیا جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button