کھیل

سلطانز یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے

پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 149 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کے آغاز پر ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم سلطانز کے کپتان دوسرے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ شاداب خان نے ایک ہی اوور میں پہلے شان مسعود کو 25 رنز پر پویلین بھیجا اور پھر 2 گیندوں بعد ریلی روسوو کو بھی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ کر دیا۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1406989353876918276

جانسن چارلس اور شعیب مقصود نے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی، چارلس 21 گیندوں پر 41 اور مقصود 41 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے آخری لمحات میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا ٹوٹل فراہم کرنے میں مدد کی۔ وہ 22 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2، 2 اور عاقف جاوید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہو گئے جس کے بعد محمد اخلاق 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور کپتان شاداب بھی کھاتہ کھولے بغیر شان مسعود کو آسان کیچ دے بیٹھے جب کہ افتخار احمد بھی 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1406964482920828941

عثمان خواجہ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی وہ 40 گیندوں پر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی عمران طاہر کو بڑی ہٹ لگانے کے چکر میں ایک رن پر سٹمپ ہو گئے۔ حسن علی 10 اور محمد وسیم 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر اور  بلیسنگ مزارابانی 3، 3 عمران طاہر 2 جب کہ عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button