کھیل

پی ایس ایل سکس: پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہورہا ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ 

کوالیفائیر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں شام چھ بجے مد مقابل آئیں گی۔

پہلے کوالیفائر کی کامیاب ٹیم فائنل کیلیے کوالیفائی کر لے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم  کو ایک اور موقع ملے گا۔

اس کے بعد پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا، دونوں ٹیمیں رات گیارہ بجے آمنے سامنے ہونگی۔

ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم سے ایلیمنٹر ٹو میں مقابلہ کرے گی، فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button