کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دیدی

آج پی ایس ایل سکس کے ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد  کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور آدھی ٹیم 20 رنز پر پر ڈھیر ہوگئی۔ آصف علی اور افتخار احمد نے شاندار اننگز کھیلیں اور لڑکھراتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔

آصف اور افتخار نے چھٹی وکٹ پر 123 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ آصف علی 75 جبکہ افتخار احمد 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1404062547112873984

لاہور کی جانب سے جیمز فاکنر 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے جواب میں لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان سہیل اختر اور فخرزمان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، سہیل 34 اور فخرزمان 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا تاہم حارث رؤف 17 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1404116796626587658

محمد حفیظ 8، ذیشان اشرف، جیمز فالکنر اور بین ڈنگ 1،1، ٹیم ڈیوڈ 3 اور راشد خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ نے 3، شاداب خان اور فواد احمد نے 2،2 جب کہ علی خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button