خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 5 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش سے اگر ایک طرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے تو دوسری جانب مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، بارش سے مختلف علاقوں میں کئی مکانات بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں طوفانی بارش سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، مرنے والوں میں 4افراد کا تعلق مانسہرہ اور ایک کا تورغر سے ہے۔

دریائی کٹاؤ سے چترال اور اپر چترال گلگت روڈ آمدورفت کے لیے بندہوگئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چترال بونی روڈ بند ہونے سے متبادل راستہ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

بلوچستان میں بارکھان کے علاقے میں  موسلادھار بارش سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے اور شہرکا دیہی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ضلع کوہلو میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق  ہوگئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی نے درخت اور سائن بورڈز بھی اکھاڑ دیے،فیصل آباد میں سمندری روڈ پر آندھی سے فیکٹری کی دیوارگرنے سے2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button