خیبر پختونخواکھیل

پشاور کے مخلتف علاقوں میں شام 6 بجے سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس روک تھام کے پیش نظر پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  شہر پشاور کے  مختلف علاقوں میں آج  شام 6 بجے سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائیگا  جبکہ اس دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی۔ان علاقوں میں حیات فیز ون،  5، 6 ، فقیرآباد، شامی روڈ، کابل روڈ، گلبہار نمبر دو، دلزاک روڈ اور غریب آباد کے علاقے شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں / چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن  لگایا جارہاہے جس کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے تاہم ان علاقوں میں ضروری اشیاء خوردونوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندو اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ  ان علاقوں  کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

ٹونیفکیشن کے مطابق اس حوالے سے علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی  کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button