کھیل

کراچی کنگز کے تمام سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر آگئے

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے تمام سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر آگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کل پی ایس ایل کی 5 فرنچائز کے 244 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کراچی کنگز  کے پی سی آرٹیسٹ کی رپورٹ گزشتہ رات موصول ہوئی۔

پی سی بی نے تصدیق کی کہ کراچی کنگز کے تمام سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل میں شریک تمام فرنچائزکے کورونا ٹیسٹ کاعمل مکمل ہوگیا جب کہ 4 روز بعد دوبارہ تمام سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

ایک روز قبل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )میں شامل مزید 2 کھلاڑیوں اور ایک سپورٹنگ اسٹاف ممبر کاکورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ میں شریک آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈکا میچ بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button