کھیل

پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئین کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈئیٹڑز کو باسانی ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف باآسانی 13 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

کنگز کی جانب سے کلارک 46, محمد نبی 30 اور بابر اعظم 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو جب کہ عثمان شنواری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور کوئٹہ کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کرس گیل 39 اور اعظم خان 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا جس میں پشاور زلمی لاہور قلندر کا سامنا کرے گی جبکہ شام سات بجے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کا ٹاکرا ملتا سلطان سے ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button