کھیل

ہانیہ عامر پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر پاکستان پر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ بن گئی ہیں۔ پشاور زلمی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ہانیہ عامر کو برانڈ ایمبسڈر مقرر کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔

زلمی کے فیس بک اکاؤنٹ پر ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ تحریر کیا گیا کہ ’ہم ہانیہ عامر کو چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں‘۔

قبل ازیں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا تھا۔

پشاور زلمی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ داکارہ ماہرہ پی ایس ایل سیزن 6 میں سپورٹ کریں گی۔ یاد رہے ماہرہ خان اس سے قبل بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر رہ چکی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button