پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیزن میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 25فیصد سٹیڈیم بھرا جائے گا، سیمی فائنل اور فائنل کےلیے 50فیصد تک تماشائیوں کو اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دینے پر حتمی اعلان کل ہوگا۔ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے اور حتمی فیصلے کے بعد پی ایس ایل سیزن 2021 میں شائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کرکٹرز سٹیڈیم میں بیٹھ کر ان ایکشن دیکھنے کا موقع ملے گا۔ پی ایس ایل6 فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا جس کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ 37 غیرملکی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے ہیں۔ پلاٹینیم کیٹگری کی پہلی پک میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے وائلڈ کارڈ پر فاسٹ باؤلر حسن علی کا انتخاب کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز نے مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل اور ٹام بینٹن، لاہور قلندرز نے افغانستان کے کپتان راشد خان، پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر، اور ملتان سلطانز نے کرس لین کو پلاٹینیم کیٹگری میں چن لیا۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں اسلام آباد نے لوئس ریگری، پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور شیرفین ردرفوڈ، اور کراچی کنگز نے محمد نبی اور ڈین کرسٹن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔