خیبر پختونخوا

کوہاٹ کے 80 سالہ سابقہ وزیر نے 21 سالہ لڑکی سے شادی کرلی

کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر و بزرگ سیاستدان سید افتخار حسین گیلانی نے 21 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔ افتخار گیلانی 18 جولائی 1940 کو خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اوائل میں ہی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی جبکہ بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں وزیر قانون رہے ہیں۔

گزشتہ دو روز سے افتخار گیلانی کی دوسری شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/Mama_ki_jan1/status/1355600457939505155

صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ افتخار گیلانی نے اپنی عمر سے 59 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی ہے۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا پر مسرت موقع پر خوش ہے تاہم سابق وفاقی وزیر کی جانب سے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی مؤقف آیا ہے۔ خیال رہے کہ افتخار گیلانی نے ایک شادی کررکھی ہے جن سے ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button