آسٹریلیا کو شکست، انڈیا نے سیریز اپنے نام کر لی
بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ گابا میں کھیلا گیا جس میں کینگروز نے پہلی اننگز میں مارنس لبوشین کی سنچری کی بدولت 369 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی نے ڈیبو کھلاڑی واشنگٹن سندر اور شردل ٹھاکر کی نصف سنچریوں کی بدولت 336 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
آسٹریلیا دوسری اننگز میں 294 رنز ہی بنا سکی اور یوں بھارت کو جیت کے لیے 328 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارت کی نوجوان اوپننگ بلے باز شبمن گل نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 91 رنز بنائے اور پچارہ نے نصف سنچری سکور کی لیکن بھارت کی جیت میں اصل کردار وکٹ کیپر بلے باز ریشابھ پانٹ نے ادا کیا۔
ریشابھ پانٹ نہ صرف وکٹ پر رکے رہے بلکہ آخری لمحات میں تیز اننگز کھیل کر بھارت کو جیت سے ہمکنار کروایا، وہ 138 گیندوں پر 89 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جس پر انہیں مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔
انڈین ٹیم کی جیت پر مایہ ناز انڈین بلے باز اور ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم کو شاباش دی، ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس تاریخی فتح کو انہوں نے خوب انجوائے کیا۔
https://twitter.com/imVkohli/status/1351444900269629441
بھارت اس فتح کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر موجود ہے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔