کھیل

ٹیسٹ کے بعد سب سے زیادہ ونڈے میچز کا ریکارڈ بھی علیم ڈار کے نام

علیم ڈار پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرے میچ میں ذمہ داریاں سنبھالتے ہی سب سے زیادہ ون ڈے سپروائز کرنے والے امپائر کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔

پاکستانی امپائر راولپنڈی میں 210 ویں میچ میں فرائض سرانجام دیں گے، پہلے یہ اعزاز روڈی کورٹزن کے پاس ہے جو 209 ون ڈے میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سب سے زیادہ 132 ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ پہلے ہی علیم ڈار کے نام ہے، 46 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ وہ ہم وطن احسن رضا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، مجموعی طور پر علیم ڈار ریکارڈ 387 انٹرنیشنل میچز میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button