کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر پہنچ گئی۔ مانچسٹر پہنچنے والوں میں سکواڈ کے 20 کھلاڑی اور 11 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گرین شرٹس دورہ انگلینڈ کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

قومی ٹیم اتوار کی صبح 10 بجےخصوصی طیارے سے لاہور سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ بولنگ کوچ وقار یونس اور فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے ٹیم کو جوائن کریں گے،ان کے علاوہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی 2 ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر میں 14 روزہ قرنطینہ گزارنے کے بعد پریکٹس کرے گی جس کے بعد وہ 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں وہ ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں چار روزہ میچز کھیلے گی۔ دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے  اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔

روانگی سے قبل ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ میں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوئی ہے اور اب ہم ایک اور تاریخی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ اس سفر کا منتظر ہوں اور ہمیشہ کی طرح فینز کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ فینز کی محبت اور غیر مشروط سپورٹ کی بھی اس وقت ضرورت ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button