کھیل

پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اکھاڑ پچھاڑ، کئی نامور کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ، نئے ان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن کے لئے نیا سنٹرل کنٹریکٹ فائنل کرلیا جس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی کے بعد ایک روزہ میچوں کی ٹیم کی بھی کپتانی دی گئی ہے۔

کنٹریکٹ سے ایک طرف کئی سینیئر کھلاڑیوں کی چھٹی کرا دی گئی ہیں تو وہاں نئے کھلاڑیوں کو پہلی بار کنٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نئے سنٹرل کنٹریکٹ سے سینئر کھلاڑی اور مایہ ناز باولرز محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، محمد حفیظ اور شعیب ملک محروم ہوگئے ہیں جبکہ شاہین شاہ افریدی کو بی کیٹیگری سے اے میں ترقی دی گئی ہے۔

اس وقت ٹیم کے اے کیٹیگری میں تین کھلاڑی شامل ہیں جن میں شاہین شاہ کے علاوہ ونڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی شامل ہیں۔

کیٹیگری بی میں عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد عباس، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

اسی طرح فخرزمان، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، نسیم شاہ اور عثمان شنواری کو سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

نئے بلے باز اور قومی انڈر نائینٹین کے کپتان حیدر علی، فاسٹ باولر حارث رؤف اور محمد حسنین بھی قومی کرکٹ ٹیم کا کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنہیں ایمرجنگ پلئیر کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button