کھیل

مشکوک رابطے، عمر اکمل پر 3 سال کیلئے پابندی عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل پر اسپاٹ فکسنگ معاملے میں 3 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عمر اکمل کے خلاف کیس کی سماعت کی اور مختصر فیصلہ سناتے ہوئے 3 سال تک ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔ سماعت میں عمر اکمل اکیلے ہی ڈسپلنری پینل کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

سماعت سے قبل ہی فضل میراں چوہان نے فریقین کو نوٹس بھجوا رکھے تھے، جبکہ امکان تھا کہ ایک سے دو سماعتوں میں ہی فیصلہ آجائے گا۔

مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش اور روابط کے بارے میں متعلقہ حکام کو بروقت آگاہ نہیں کیا تھا، بعد ازاں اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.4.4 کی دو بار خلاف ورزی پر عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ عمر اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے تاہم اب پابندی کے بعد وہ پی ایس ایل کے سٹیج پر بھی دکھائی نہیں دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button