کھیل

کیا پشاور زلمی ملتان سلطانز سے سیمی فائنل جیت پائے گا؟

 

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے سیمی فائنلز آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن سنسنی خیز مقابلوں کے بعد آخرکار اختتام کو پہنچنے والا ہے، کورونا وائرس کے خوف نے شائقین کرکٹ کو میدانوں سے دور رکھا لیکن اس کے باوجود پاکستانیوں کے دلوں میں پی ایس ایل کا جوش مانند نہ پڑا اور وہ گھروں سے بیٹھ کر پاکستان کی اس کامیاب ترین لیگ سے محظوظ ہورہے ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز چوتھے نمبر پر موجود پشاور زلمی سے آج پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ دوسرا سیمی فائنل بھی آج ہی میزبان لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ دن دو بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شام 7 بجے آمنے سامنے ہونگی۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ پہلی بار فائنل فور تک رسائی کا سنہری موقع ملا ہے، سیمی فائنل میں شاندار کھیل پیش کرکے فائنل کھیلنے کا چانس گنوانا نہیں چاہتے، پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی واپس چلے گئے ہیں، اس چیز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس  عمران طاہر، معین علی اور روی بوپارا موجود ہیں۔ لاہور قلندرز سے شکست کے باوجود بیک اپ کھلاڑیوں کی پرفارمنس  بہت اچھی رہی، ہمارے پاس بہترین کھلاڑی  موجود ہیں اور پلینگ الیون کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں گے، روحیل نزیر، خوشدل شاہ ، جنید خان سب لوگوں کو آزمایا سب نے پرفارم کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں، ہم سے زیادہ پریشر حریف ٹیم پر ہوگا، اس وکٹ پر 160 سے زیادہ  سکور جیت کے لیے کافی ہوگا۔ ڈیرن سیمی میچ ونر ہیں، ان کی فٹنس اور فارم کو دیکھ کر کھلانے کا فیصلہ کل کریں گے،خواہش ہے کہ فائنل لاہور قلندرز کے خلاف کھیلیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button