کھیل

کورونا وائرس، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ میچ ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے سیریز میں شامل دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ اور دوسرا ٹیسٹ میچ ملتوی کر دیئے، دونوں بورڈز اب مستقبل میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کو مکمل کرنے کیلئے کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 تا 10 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان

کورونا کا ڈر، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچز کا انعقاد بھی خطرے میں

دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 تا 9 اپریل تک جاری رہنا تھا۔

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 مارچ سے شروع ہونے والا پاکستان ایک روزہ کپ بھی غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button