کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست، لاہور قلندرز کی پہلی فتح

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان سپر لیگ کا 16 واں میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، میچ کا ٹاس کوئٹہ نے جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا تو 36 رنز پر لاہور قلندر کی پہلی وکٹ تب گری جب اوپنر فخر زمان 14 گیندوں پر 15 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

8ویں اوور میں لاہور قلندر کی دو مزید وکٹیں گر گئیں جب کرس لین 22 گیندوں پر 27 رن بنا کر محمد حسنین کی بال پر آؤٹ جبکہ محمد حفیظ پہلی ہی گیند پر فواد احمد کے ہاتھوں ڈھیر ہو گئے۔

18ویں اوور میں لاہور قلندرز کے بیٹسمین سمت پٹیل نے 33 گیندوں پر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری سکور کری۔ وہ 19ویں اوور میں 40 گیندوں پر 71 رنز جبکہ سیکنڈ ڈاؤن بین ڈنک 43 گیندوں پر 93 رنز بنا کر بنا کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے پی ایس ایل کی ایک اننگ میں 10 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

لاہور قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رن بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز، فواد احمد اور محمد حسنین نے ایک ایک اور بین کٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 28 کے مجموعی سکور پر تب گری جب جیسن رائے 11 گیندوں پر 12 رن بنا کر سمٹ پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پانچویں اوور میں 39 رنز پر گلیڈی ایٹر کی دوسری وکٹ  گری جب احسن علی 3 گیندوں پر صرف دو رن بنا کر آؤٹ ہوئے، پانچویں اوور میں کپتان 8 گیند پر 9 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ساتویں اوور میں 53 رنز پر شین واٹسن کو 23 رنز پر دلبر حسن نے آؤٹ کیا۔

نویں اوور کی تسیری گیند پر اعظم خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ بارہویں اوور میں محمد نواز محمد فیضان کی بال پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ تیرہویں اوور تک 94 رنز پر گلیڈی ایٹر کی 6 وکٹیں گرگئیں۔

14 ویں اوور میں 116 رنز پر گلیڈی ایٹرز کی 7 ویں وکٹ گر گئی۔ انور علی فیضان محمد کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 5 گیندوں  پر 4 رن اسکور کیے۔

15 ویں اوور کے خاتمے پر گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز مکمل کیے۔ 17 ویں اوور کی پانچویں گیند پر بین کٹنگ سلمان ارشاد کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ 27 گیندوں پر 53 رن بنا کر وہ ٹاپ اسکورر رہے۔

لاہور کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم محض 172 رنز پر ہمت ہار گئی اور لاہور قلندر نے 37 رنز سے میچ جیت لیا۔

لاہور قلندر کی جانب سے سلمان ارشاد نے چار جب کہ فیضان، دلبر اور سمت پٹیل نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

لاہور قلندر کے بینک ڈنک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button