کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا تاہم منرو صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد اس سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے رضوان حسین بیٹنگ کے لیے آئے اور 14 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر چلتے بنے۔
کولن انگرام صرف 16 رنز ہی بناسکے جس کے بعد کپتان شاداب خان خود بیٹنگ کے لیے آئے اور لیوک رونکی کے ساتھ مل کر زبردست شراکت داری قائم کی۔ دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں سکور کیں، شاداب 31 گیندوں پر 54 رنز اور رونکی 58 پر 87 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹیم کا مجموعی سکور 183 رہا۔
All set in Rawalpindi for #IUvKK. @KarachiKingsARY have won the toss and will be bowling first. Here are the teams. #HBLPSLV pic.twitter.com/RcrQGOTQyr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 1, 2020
184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ شروع ہوئی تو ایلکس ہیلز نے 52, ڈیل پورٹ اور شرجیل خان نے 38، 38 رنز کپتان عماد وسیم نے 32 رنز سکور کیے۔
کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا اور پانچ وکٹ سے فتح اپنے نام کرلی، ایلکس ہیلز کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس سے حالیہ میچ کے بعد کراچی کنگز کے چار پوائنٹ ہوگئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پانچ پوائنٹ ہیں۔ اب پیر کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔