کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 187 ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈ ایٹرز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز جیسن روئے اور شین واٹسن نے ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا، واٹسن 8رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

جیسن روئے نے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھا لیکن احمد شہزاد نے دو چھکے مارنے کے بعد تیسرے چھکے کی کوشش میں انہی کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔

گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ اعظم خان اس مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوئے اور احمد صفی عبداللہ کی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔

جیسن روئے نے نصف سنچری سکور کی لیکن اس کے بعد فوراً بعد وہ چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی دو گیندوں پر لیوک رونکی نے چوکا اور چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن اگلے اوور میں نسیم شاہ نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔

ڈیوڈ ملان نے 10رنز ہی بنائے تھے کہ نسیم شاہ نے ان کو بھی بالڈ کر کے پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔، ولن منرو ایک مرتبہ پھر خطرناک فارم میں نظر آئے لیکن محمد حسنین کو چھکا مارنے کے بعد دوبارہ اسی کوشش میں وہ باؤنڈری پر کیچ ہو گئے، انہوں نے 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد کولن انگرام اور کپتان شاداب خان نے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا اور کوئٹہ کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے 76 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی جس کے بعد شاداب خان 39 رنز بنا کر 132 کے مجموعے پر کیچ آٹ ہوگئے۔

دوسری جانب کولن انگرام نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود مقررہ اوورز میں ٹیم کا مجموعہ 187 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسلام آباد نے یہ مجموعہ 7 وکٹوں کے نقصان پر بنایا اور اس کے دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں آصف علی، عماد بٹ اور فہیم اشرف شامل تھے جنہوں نے بالترتیب 15، 6 اور 4 رنز بنائے۔

انگرام نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 63 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی، کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ٹائمل ملز نے 2، 2 جبکہ محمد حسنین اور بین کٹنگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا گئے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button