کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز منسوخ

 

پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان مجوزہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز منسوخ ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے بعد جنوبی افریقا کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

پی سی بی اور جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے حوالے سے بات چیت مثبت انداز سے آگے بڑھی جس کے لیے افریقا کے سیکیورٹی وفد نے پی ایس ایل کے دوران پاکستان کا دورہ بھی کرنا تھا۔

پی سی بی نے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں منعقد کرنے کا انتخاب کیا اور میچز کے لیے 24، 25 اور 27 مارچ کی تاریخیں تجویز کیں لیکن اب نئی ڈویلپمنٹ کے مطابق مجوزہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق سیریز فی الوقت ممکن نہیں، سیریز اب مارچ میں نہیں، اسی سال کسی اور وقت ممکن ہو گی اور سیریز نہ ہونے کی وجہ سیکیورٹی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی پہلے سے کمٹمنٹس ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا نے بھارت میں اپنی سیریز کا اختتام 18 مارچ کو کرنا ہے، اس کے بعد کھلاڑیوں نے بھارتی لیگ میں بھی شرکت کرنا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساتھ سیریز منسوخ کر دی گئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے معاہدوں کی وجہ سے سیریز ممکن نہیں ہے، سیریز کے لیے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز اب نئی راہ تلاش کریں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button