کھیل

پی ایس ایل: پشاور زلمی اور یو ایچ سی آر کے درمیان شراکت داری قائم

 

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین UNHCR کے درمیان شراکت داری قائم ہوگئی۔ شراکت داری کے تحت پشاور زلمی اور UNHCR پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دوران دنیا بھر کے مہاجرین کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس حوالے سے پشاور زلمی اور UNHCR  کے درمیان اسلام آباد میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور UHHCR کے ڈائریکٹر ریجنل فار ایشیا اینڈ پیسیفک انرریکا راٹواٹ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

جاوید آفریدی نے کہا یہ دنیا بھر میں مہاجرین کی آبادکاری بڑا مسئلہ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران پشاور زلمی اور UNHCR اس حوالے سے آگاہی مہم کا حصہ ہوں گے۔

یو این ایچ سی آر کے ڈائریکٹر ریجنل بیوریو ایشیا اینڈ پیسیفک اندریکا راٹواٹ نے کہا کہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی UNHCR کے یوتھ ایمبیسڈر کے طور پر پہلے ہی بڑا فعال کردار ادا کررہے ہیں اور پی ایس ایل جیسے گلوبل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زلمی کٹ پر UNHCR کا لوگو دنیا بھر میں مہاجرین کے مسائل کو اجاگر کرے گا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس موقع پر اندریکا راٹواٹ کو زلمی شرٹ بھی پیش کی۔ اندریکا راٹواٹ نے پی ایس ایل فائیو کیلئے پشاور زلمی کو گڈ لک کا پیغام بھی دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button