کھیل

پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے خلاف کے 212 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ بنگلہ دیش کے 233 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے 445 بنائے ہیں۔

تیسرے دن کے آغاز پر ہی گزشتہ دن کے سنچری میکر بابراعظم اپنی 142 رنز کی اننگز میں کوئی اضافہ کئے بغیر آوٹ ہوگئے تو دوسرے اینڈ سے 60 پر موجود اسد شفیق بھی مزید صرف پانچ رنز بنا سکیں۔

اس کے بعد آنے والے بیٹسمینوں میں صرف حارث سہیل نے خاطرخوا 75 رنز بنائے۔

کھیل کا تیسرا دن بنگلہ دیشی باولروں کا رہا جو کہ انہوں نے صرف 103 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ابو جاید اور روبیل حسن نے تین تین جبکہ تیج الاسلام نے دو کھلاڑہوں کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے پاکستانی اننگز میں بابراٰعظم کے علاوہ اوپنر شان مسعود بھی سنچری بناچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button