کھیل

‘مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر پاکستان اور انڈیا کے کرکٹ میچز زخموں پر نمک پاشی ہوگی’

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر سے کرفیو ختم کئے بغیر بھارت سے کرکٹ میچز کا کوئی امکان نہیں ہے اور ایسا کرنا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا اگر تنازع کشمیر حل ہو جائے تو کون نہیں چاہے گا کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے مقابلے ہوں، وفود کے تبادلے ہوں، اگر کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہوگی تو ایسے میں کیسے مقابلے ہوسکتے ہیں’۔

انہوں نے کہا ‘بھارت نے ہمارے راستے میں کئی رکاوٹیں کھڑی کیں اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو ختم کرنے کے لیے تمام فورمز پر پروپیگنڈا کیا’۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ہمسایہ ملک نے پاکستان میں کرکٹ کے قتل عام کے لیے غلط بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا تاہم آج اس کی نفی ہوگئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند قرار دیا اور اس کے ساتھ ہی سری لنکن بورڈ اور حکومت کو بھی مبارک باد پیش کردی کہ ان کی بدولت پاکستان میں کرکٹ دوبارہ بحال ہوگئی۔س

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button