کھیل

ٹوکیو اولمپکس، مسلمانوں کیلئے چلتی پھرتی مسجد کا اہتمام

امسال جاپان اولمپکس 2020 کی میزبانی کرنے جا رہا ہے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاہم جس چیز نے عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کی ہے وہ مسلمانوں کیلئے موبائل مسجد کا انتظام ہے۔

جی ہاں ٹوکیو میں مسلمانوں کی عبادت کیلئے کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے مقامی کاروباریوں نے اسکا بڑا انوکھا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

اولمپکس اور انٹرنیشنل سپورٹس مقابلوں کے دوران مسلمان تماشائیوں کو نماز کی سہولت فراہم کرنے کے لئے موبائل مسجد تیار کی گئی ہے جس کا رقبہ 48 مربع میٹر ہے اور اس میں بیک وقت 50 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں اس میں وضو کی جگہ بھی بنائی گئی ہے۔

ٹوکیو سپورٹس اور کلچرل ایونٹ کمیٹی کی جانب سے ٹرک کے چیسس پر مسجد بنائی گئی ہے جو ہر اس مقام پر موجود ہوگی جہاں انٹر نیشنل ایونٹس اور اولمپکس کے دوران کھیلوں کے مقابلے ہوں گے تاکہ اس دوران کوئی مسلمان عبادت سے محروم نہ رہ سکے۔

کمیٹی کے مطابق جاپان میں تقریباً 2 لاکھ مسلمان آباد ہیں اور موبائل مسجد بنانے کا مقصد جاپانی مسلمانوں کو بھی اولمپک کی میزبانی میں شامل کرنا ہے۔

پراجیکٹ انتظامیہ کے مطابق فی الحال موبائل مسجد کو ٹوکیو اولمپکس اور دیگر انٹرنیشنل اسپورٹس ایونٹس کیلئے استعمال کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں موبائل مسجد کو دیگر تقریبات کے دوران بھی فراہم کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button