کھیل

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بنگلادیشی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

 

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے بنگلا دیشی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ بنگلا دیشی دستہ اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا جہاں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں اور سٹاف کو خوش آمدید کہا جہاں سے بنگلا دیشی ٹیم ہوٹل کے لیے روانہ ہو گئی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ 7 فروری سے راولپنڈی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور سٹاف کے لیے اسلام آباد کے ہوٹل میں 54 کمرے بک کر لیے گئے ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1224916042197164032

پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد بنگلادیشی ٹیم واپس وطن لوٹ جائے گی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہی ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جاچکی ہے جو پاکستان دو-صفر سے اپنے نام کرچکی ہے۔ پہلے میچ میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ 9 وکٹوں سے باآسانی اپنے نام کیا تھا جبکہ تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button