کھیل

انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں آج پاکستان اور ہندوستان مدمقابل

 

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی سٹارز آج روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اتر رہے ہیں۔ پاکستان نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مرحلہ عبور کرنیو الی ٹیم9 فروری کو شیڈول فائنل میں رسائی حاصل کر پائے گی، اس سے قبل دونوں ٹیمیں متعدد بارآئی سی سی انڈر19ورلڈکپ جیت چکی ہیں۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے یہ کارنامہ 2 مرتبہ (2004 اور 2006 میں) انجام دے رکھا ہے جبکہ دفاعی چیمپئن بھارت اس سے قبل 4 مرتبہ ٹائٹل قبضے میں کرچکا ہے، دونوں ٹیمیں اس سے قبل 2006 ایڈیشن کے فائنل میں نبردآزما ہوچکی ہیں، اس تاریخی میچ میں پاکستان نے 109 رنزپرمشتمل کم ہدف کا دفاع کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 71 رنز پر ڈھیر کرکے شکست سے دوچارکیا تھا، اس وقت پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھے، انور علی اور عماد وسیم بھی چیمپئن سائیڈ کا حصہ رہے تھے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم میں روہت ، رویندرا جڈیجا ،چتیشور پجارا اور پیوش چاولہ جیسے معروف پلیئرز موجود تھے، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جہاں کامیابی5مرتبہ پاکستان جبکہ 4مرتبہ بھارت کے نام رہی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آخری 4 میچز میں 3 بھارت اور 1 پاکستان نے جیتا ہے، اس سے قبل بھی دونوں ٹیمیں گذشتہ ایڈیشن کے سیمی فائنل میں ٹکرائی تھیں جہاں بھارت نے فتح حاصل کی تھی، رواں ایڈیشن میں پاکستان نے تاحال بیٹنگ اور بولنگ ، دونوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button