کھیل

فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی پر عمر اکمل نے عہدیداروں کے سامنے کپڑے اتار دیئے

قومی کرکٹر عمراکمل نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کئی عہدیداروں کے سامنے کپڑے اتار دیئے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ [پی سی بی] نے نوٹس لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی پر کپڑے اتار کر ٹیم منیجمنٹ کے عہدیداروں سے کہا کہ دیکھ لیں میرے جسم میں چربی کہاں ہے؟

عمر اکمل کے اس عجیب حرکت پر منیجمنٹ سٹاف نے پی سی بی سے شکایت کی ہے اور پی سی بی نے انہیں کرکٹر کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہائی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ عمر اکمل پر پہلے بھی کئی دفعہ خراب روئے کے باعث کئی بار پابندیاں لگ چکی ہیں اور زرایع کا کہنا ہے اس حرکت پر بھی پی سی بی سخت نالاں ہے اور سخت کاروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button