کھیل

انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ: افغانستان کو ہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں

پاکستان نے انڈر-19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے انڈر-19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ روایتی بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے انڈر-19 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باؤلروں کے سامنے اچھی کارکردگی کا مظاھرہ نہ کرسکے اور ساری ٹیم 189 بناکر آوٹ ہوگئی۔

پاکستان کے باؤلرز میں محمد عامر خان نے سب سے زیادہ 3 اور فہد منیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک آسان ہدف کے تعاب میں پاکستان کے اوپنرز نے بھی انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 61 رنز کی بہترین شراکت قائم کی لیکن دونوں اوپنر وکٹوں کےدرمیان رنز لینے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔

https://twitter.com/cricketworldcup/status/1223253129795440642

حیدر علی 28 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جس کے بعد کپتان روحیل نذیر 22 رنز بنا کر 117 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

فہد منیر صرف 2 رنز کا اضافہ کرپائے اور 127 کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹے جس کے فوری بعد کامیاب بلے باز محمد ہریرہ کی 64 رنز کی اننگز بھی تمام ہوئی۔

پاکستان کے قاسم اکرم اور محمد حارث نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 63 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو باآسانی 6 وکٹوں سے کامیابی دلائی اور سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

محمد ہریرہ کو ذمہ دارانہ اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا سیمی فائنل 4 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل نیوز لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 فروری کو ہوگا جس کے بعد انڈر-19 ورلڈ کپ کا فائنل 9 فروری کو ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button